ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
EPAPER
Updated: March 03, 2026, 2:04 PM IST | Tehran
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈر انچیف کے مشیر ابراہیم جباری نے کہا ہے کہ اگر کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب اسے تباہ کر دیں گے۔ ایران نے یہ سخت مؤقف اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں کے بعد اختیار کیا ہے جن میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام کی شہادت واقع ہوئی ہے۔
ایسی صورتِ حال میں تہران نے خبردار کیا ہے کہ خطے سے تیل کی ترسیل روک دی جائے گی اور آئل پائپ لائنز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جباری کا مزید کہنا ہے کہ ایران خطے سے ایک قطرہ تیل بھی باہر نہیں جانے دے گا، ایران کی اس دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ۲۰۰؍ ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کیرالا اسٹوری ۲‘‘ باکس آفس پر ناکام ہورہی ہے
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کا دنیا کی اہم ترین سمندری گزر گاہوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً ۲۰؍ فیصد ترسیل کی جاتی ہے، ممکنہ بندش کے باعث عالمی توانائی منڈی میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔
ادھر یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں تقریباً ۵۰؍ فیصد جبکہ ایشیاء میں ۴۰؍ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ قطر کی توانائی کمپنی نے ایل این جی تنصیبات پر حملوں کے بعد پیداوار روک دی ہے۔ سعودی عرب کی رأس تنورا آئل ریفائنری پر بھی ڈرون حملے کی کوشش کی گئی جسے سعودی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا تھا، اس ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت ۵؍ لاکھ بیرل سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سنجو سیمسن کا اعتراف،میں نے روہت اور کوہلی کو دیکھ کر میچ فنش کرنا سیکھا
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ساتھ شہید ہونے والی ان کی نواسی کی تصویر جاری
اسرائیل اور امریکہ کے حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہید نواسی کی تصویر جاری کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمسن زہرا محمدی گُل پائیگانی بھی آیت اللّٰہ خامنہ ای ہی کے ساتھ ان کے گھر میں شہید ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زہرا محمدی گُل پائیگانی کی عمر۱۴؍ ماہ بتائی جا رہی ہے۔ اس حملے سے متعلق بتایا گیا تھا کہ یہ بزدلانہ حملہ ہفتے کی صبح (۲۸؍ فروری) کی اولین ساعتوں میں ہوا۔ امریکہ اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ خامنہ ای ۸۶؍ سال کی عمر میں اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں ۷؍روزہ تعطیل اور۴۰؍ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔